لاہور: گوجرانوالہ میں 2 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے والی ملزمہ پکڑی گئی ، ملزمہ بھی اسی گلی کی رہائشی نکلی ۔
پولیس کے مطابق ملزمہ رمین فاطمہ نے دو سالہ عبدالہادی کو اغوا کرکے 90 لاکھ روپے تاوان مانگا اور پھر پکڑے جانے کے خوف سے گلا دبا کر بچے کی جان لے لی ۔
خاتون نے موبائل سے 90 لاکھ روپے کا میسج کیا ۔ پولیس نے رمین فاطمہ سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ رمین فاطمہ نے سسرال میں وقار رکھنے کے لیے دو سالہ بچے کو اغواء کر کے 90 لاکھ کا تاوان مانگا تھا ۔ شور پڑنے پر ملزمہ نے بچے کا گلہ دبا کر قتل کر دیا ۔ قتل کرنے کے بعد بچے کی لاش کو صندوق میں بند کر دیا اور آدھی رات کو موقع پا کر خاتون نے بچے کی لاش کو گھر کے ساتھ خالی پلاٹ میں پھینک دیا ۔
خیال رہے کہ کراچی سے گوجرانوالہ میں بیاہی جانے والی لڑکی نے راتوں رات امیر بننے کے لیے معصوم بچے کی جان لے لی ، غریب لڑکی نے خود کو امیر ترین شو کر کے نواحی گاؤں ونیہ کے لڑکے سے تین سال قبل پسند کی شادی رچاہی تھی ۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.