لاہور (میاں نوید) لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مقامی خریداری میں اربوں کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، صرف سروسز ہسپتال میں ایک ارب کی کرپشن رپورٹ ہوئی ہے۔
نیو نیوز کے پروگرام جمہور ود فرید رئیس میں پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر آصف طفیل نے نیونیوز کی خبر کی تصدیق کر دی ۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال میں ادویات کی مقامی خرایداری میں ایک ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات پانچ ماہ بعد بھی مکمل نہ ہوسکی ۔ سروسز ہسپتال میں تمام ٹینڈر منسوخ کرکےادویات خریداری میں کمیشن کے عوض لوکل پرچیز کی گئیں ۔
اربوں روپے کی ادویات ایم این اے ، ایم پی اے ، ججز اور بیورو کریٹس کے لیے خصوصی طور پر لوکل پرچیز سے ادویات خریدی گئیں ۔قانون کے مطابق صرف پندرہ فیصد بجٹ لوکل پرچیز کے لیے مختص ہوتا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.