محمد حفیظ، فخر زمان کا پرفارم نہ کرنا لاہور قلندرز کے باہر ہونے کی وجہ بنی: سلمان بٹ

169

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ نے فخر زمان اور محمد حفیظ کے آؤٹ آف فارم ہونے کو لاہور قلندرز کے باہر ہونے کی وجہ قرار دیا ۔

پی ایس ایل سیزن چھ میں لاہور قلندرز کا سفر ختم ہونے پر جہاں فینز مایوس ہیں وہیں قومی کرکٹرز بھی افسردہ نظر آتے ہیں ۔ سابق کپتان اظہر علی کہتے ہیں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا تھا ، مگر ان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر افسوس ہوا ۔ انہوں نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فائنل فور میں آنیوالی چاروں ٹیمیں اپنی ہی ہیں ۔

واضح رہے کہ سابق کپتان کی نظر میں پشاور زلمی پی ایس ایل جیت سکتی ہے مگر ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا چانس بھی بن سکتا ۔

دونوں کرکٹرز نے پی ایس ایل میں نوجوان باولرز بالخصوص شاہنواز دھانی کی کارکردگی کی تعریف کی ، بیٹنگ میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے گراس روٹ لیول پر لمبے طرز کے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد پر زور دیا ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.