25 کروڑ عوام کو ریلیف دلانے کےلیے آئے ہیں،دھرنے کا ابھی آغاز ہوا ہے،انشا اللہ ہم یہیں رہیں گے: حافظ نعیم الرحمان
اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ عوام کے حقوق کی جنگ ہے۔ سیکٹر آئی ایٹ اسلام آباد میں دھرنے سے شرکا سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ عوام کے حقوق کی جنگ ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ دھرنے کا ابھی آغاز ہوا ہے،انشا اللہ ہم یہیں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکمت سے بس ایک ہی مطالبہ ہےکہ عوام کو ریلیف دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ عوام کو ریلیف دلانے کےلیے آئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ احتجاج ہمارا حق ہے گرفتار کارکن رہا کیے جائیں۔ آئی پی پیز کو مسلط کررکھا ہے ، اربوں روپے کھائے جارہے ہیں۔ 25 کروڑ عوام کو ریلیف دلانے کے لیے آئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک طرف آئی پی پیز ہم پر مسلط کرتےہیں اوپر سے گرفتاریاں بھی کرتے ہیں۔ یہ دھرنے کا اختتام یا ٹھہرائو نہیں بلکہ ابتدا ہے۔
تبصرے بند ہیں.