دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے ۔ آئی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا نمبرہے اور انگلینڈ کے ہیری بروک چار درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ ڈیرل مچل، سٹیو سمتھ اور روہت شرما کی رینکنگ میں بھی ایک ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، تینوں بیٹرز بالترتیب پانچویں چھٹے اور ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ بائولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا، بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.