پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 37 شہری جاں بحق، 1050 نئے کیس رپورٹ

80

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 37 شہری اس موذی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے وبا اس وقت قابو میں ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 65 ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں سے صرف ایک ہزار پچاس شہریوں میں وبائی مرض کی تشخیص ہوئی۔

 

این سی او سی کے مطابق اموات میں حالیہ اضافے سے ملک بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 977 جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ، 48 ہزار 268 ہو چکی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 2.55 فیصد رہی۔

تبصرے بند ہیں.