ٹورنٹو : کینیڈین گلوکار جسٹن بیبرکے گھر پہلے پیٹے کی پیدائش ہو ئی ہے ۔
جسٹن بیبر نے اس خوشی کی خبر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے گھر ننھا مہمان آیا ہے۔ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کے پاؤں کی ایک دلکش تصویر شیئر کی اور لکھاکہ ہمارے گھر میں خوش آمدید، بیٹے۔
انہو ں نے اور ان کی اہلیہ ہیلی بالڈوین نے اپنے گھر میں اس نئی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے اس کا نا م جیک بلیوز بیبر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی سے 2018 میں شادی کی تھی ،ان کی شادی کے 6 سال بعد ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔
جسٹن بیبر کے مداحوں نے اس خوشی کی خبر پر انہیں مبارکباد دی ہے اور نئے والدین کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.