ٹی وی کے سامنے کھانا کھانا صحت کے لیے انتہائی خطرناک، موٹاپے کا باعث

39

کیلیفورنیا: ٹی وی کے سامنے کھانا کھانا صحت کے لیے  انتہائی خطرناک  ہے اور موٹاپے کا باعث  بن سکتا ہے۔ ماہرین صحت  نے  اس حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کہ  ٹی وی کے سامنے کھانا نہیں کھانا چاہئے ورنہ اس طرح سے    کوئی بھی شخص موٹاپے میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

ماہرین صحت ماضی میں  بھی اس حوالے سے خبردار کرچکے ہیں اور حال ہی میں   ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں کمیونیکیشن سائنس  کی ٹیم نے بھی اس بارے میں خبردار کیا ہے۔سائنس دان کافی عرصے سے اس بات سے واقف ہیں کہ ہمارے اردگرد کا ماحول ہماری خوراک میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایسے کئی مقالے موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹی وی دیکھنے اور موٹاپے کے خطرے کے بیچ ایک تعلق ہے۔

اس کی بڑی وجہ ایسے افراد میں ورزش کرنے کا کم رجحان ہے جو اس طرح زیادہ دیر تک بیٹھنے کے عادی ہوتے ہیں۔تاہم ٹی وی دیکھنے کا اس بات پر بھی اثر پڑتا ہے کہ ہم کتنا کھاتے ہیں۔

ایک اور تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ جب ہم ٹی وی کے سامنے کھانا کھاتے ہیں تو ہمیں یہ یاد نہیں رہتا کہ ہم نے کیا اور کتنا کھایا ہے اور اس کی وجہ سے ہم کئی بار اپنی بھوک سے زیادہ کھا جاتے ہیں۔

ماہرین صحت نے اسی وجہ  صحت کے جرنلز میں باقاعدہ آرٹیکل لکھنے شروع کردیے ہیں کہ  ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھانا آپ کی صحت کے لیے اچھا نہیں ہے اور احتیاط کر نی چاہئے۔

تبصرے بند ہیں.