پیرس: ہالی وڈ کے اداکار ٹام کرو ز اولمپکس کے جھنڈے کو پیرس سے لاس اینجلس لے آئے۔واضح رہے کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ ہر 4 سال بعد سجتا ہے، 2024 میں سجنے والا یہ میلا اب 4 سال بعد یعنی 2028 میں امریکی ریاست لاس اینجلس میں منعقد ہوگا۔
ہالی وڈ کے اداکار ٹام کروز نے پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں باقاعدہ فلمی انداز میں شرکت کی اور پر خطر سٹنٹس کیے۔اس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی اور شائقین نے اس کو سراہا۔ انہوں نے پیرس اولمپکس کا جھنڈا تھاما اور بائیک چلاتے ہوئے مناظر میں پیرس سے لاس اینجلس میں داخل ہوگئے۔
ٹام کروز کی پُر خطر پرفارمنس کی شروعات ’سٹیڈ دی فرانس‘ سے ہوئی جہاں سے انہوں نے چھلانگ لگائی اور اولمپک کے جھنڈے کی جانب قدم بڑھائے۔ تاہم حاضرین محفل اور ناظرین 62 سالہ اداکار کے اس پر خطر سٹنٹس پر ہکے بکے دکھائی دیے، ساتھ ہی اداکار کو سراہتے بھی دکھائی دیے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ جھنڈا تھامتے ہی اداکار فلمی ایکشن مووی کی طرز پر فرانس کی سڑکوں سے اولمپکس کے جھنڈے کو ایئرپورٹ پر کھڑے ہوائی جہاز کے اندر لے گئے۔
تبصرے بند ہیں.