دارالحکومت اسلام آباد میں 14 اگست پر ہارن اور باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ

67

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر شہر بھر میں ہارن اور باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

ڈی سی اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا  ہے کہ لوگ ہارن، باجے اور سیٹیاں فروخت کررہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکل  پیش آتی ہے۔

 

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ میں دفعہ 144 میں درج اختیارات کو سامنے  رکھتے ہوئے ہارن اور باجے ذخیرہ، فروخت، خریدنے اور اس کے استعمال پر پابندی عائد کی  گئی ہے ۔

 

 

مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے جس کے استعمال پر 10 دن کے لیے مکمل طور پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے،جبکہ اسٹال مالکان بھی باجوں کی فروخت بند کریں۔

واضح رہے  کہ باجے کے استعمال یا بیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.