اداکار سدھار ملہوترا ریمپ واک کے دوران اپنی ساتھی کے ساتھ زیادہ نزدیک آگئے تھے ،یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو سدھار اور ماڈل الیشیا کور کی بولڈ کمیسٹری وائرل ہوگئی ۔
جس کی وجہ سے ان دونوں کو سوشل میڈیا پر کافی ناپسند بھی کیا گیا ۔
ویڈیوکے کمنٹ سیکشن میں لوگوں نے خوب بھڑاس نکالی اور ان کو کافی زیادہ نا پسند بھی کیا گیا ، بعدازاں سوشل میڈیا پر اداکار سدھارتھ کی ٹرولنگ شدت اختیات کرگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکار سدھار ملہوترا کی جانب سے فیشن شو کی ایک اور نئی ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردی گئی۔
سوشل میڈیا پر اس قدر ٹرول ہونے کے بعد بھی شوہرسدھارتھ ملہوترا کی ویڈیو پر کیارا ایڈوانی نے لائک کا ری ایکشن دیتے ہوئے سب کو خاموش کرادیا ۔
تبصرے بند ہیں.