کیلیفورنیا: وزن کم کرنے کے لیے ” ٹیڈ پول واٹر” کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ یہ وہ جادوئی ڈرنک ہے جس کی وجہ سے جنریشن زی میں وزن میں کمی کا رجحان فروغ پارہا ہے۔ وزن میں کمی کا تازہ ترین رجحان جو بالخصوص لڑکیوں میں زیادہ مقبول ہو رہا ہے وہ ہے “ٹیڈپول واٹر ہے۔ بنیادی طور پر گرم پانی کی ایک بوتل اور اس میں تخ ملنگا کے بیجوں کے دو چمچ اور تازہ لیموں کا نچوڑ شامل ہوتا ہے۔
اس کا نام “ٹیڈپول واٹر” بظاہر اس پانی کی شکل دیکھ کر رکھا گیا جس میں تخ ملنگا مینڈک کے بچے ہی لگتے ہیں۔ اس کی وجہ سے اضافی چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق نوجوان سوشل میڈیا صارفین اس گھریلو مرکب کے فوائد کی تعریف کر رہے ہیں، اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس سے انہیں چربی کم کرنے، اپھارہ کم کرنے اور آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق یہ غذائی اجزاء ہاضمہ صحت اور وزن کے انتظام کو فروغ دیتے ہیں جبکہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.