گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم میاں چنوں پہنچ گئے

31

میاں چنوں:گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم میاں چنوں  پہنچ گئے ۔ ارشدندیم کےاستقبال کیلئےمیاں چنوں میں عوام کاجم غفیرامڈآیا۔ارشدندیم کےاستقبال کیلئےڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے جارہے ہیں۔

گولڈمیڈلسٹ  ارشد ندیم کےنعرےلگائےجارہےہیں ۔فخرپاکستان کالاہورسےمیاں چنوں تک جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیاگیا۔شہریوں نےقومی ہیروکو گلےلگایا،ڈھیروں خوشیاں  منائیں۔

ارشد ندیم  کا ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیاتھا۔ ان کے طیارے کو لاہور ایئر پورٹ پر واٹرکینن سیلیوٹ پیش کیا گیا۔ایئر پورٹ پرعوام کی جانب سے پاکستان زندہ آباد اور ارشد ندیم زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔

تبصرے بند ہیں.