شاہ رخ خان کے لیے اعزاز، انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا، کنگ خان کو ایوارڈ کا نام لینے میں مشکل

27

سوئٹزرلینڈ :شاہ رخ خان کے لیے اعزاز، انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا، کنگ خان کو ایوارڈ کا نام لینے میں  مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں  ہیں جہاں ا نہیں انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول’ میں شرکت کی۔ کنگ خان    کو ’پاردو ایلا کوریرا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا، اس ایوارڈ کو وصول کرتے ہوئے شاہ رخ نے اعتراف کیا کہ ان کے لیے ایوارڈ کے نام کا تلفظ کرنا مشکل تھا۔

شاہ رخ خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   اس قدر وسیع پیمانے پر میرا استقبال کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ، میں آپ سب کی محبت اور پیار کا بےحد مشکور ہوں۔کنگ خان نے کہا کہ سینما ہمارے دور کا سب سے گہرا اور بااثر فنکارانہ ذریعہ رہا ہے، مجھے کئی سالوں سے اس کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہے اور میں نے اپنے اس سفر کے دوران بہت سے سبق سیکھے ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے اپنے فلمی کیریئر میں ہر کردار نبھایا ہے، میں ایک ولن رہا ہوں، میں ایک چیمپئن رہا ہوں، میں ایک سُپر ہیرو رہا ہوں، میں ناکام کردار بھی رہا ہوں ، مجھے میرے ہر کردار کی وجہ سے دُنیا بھر میں شہرت ملی ہے۔
یاد رہے کہ 77 واں لوکارنو فلم فیسٹیول 17 اگست تک جاری رہے گا جس میں 225 فلمیں دکھائی جائیں گے، 104 فلموں کے پریمیئر ہوں گے جبکہ 15 فلموں کا وہاں ڈیبیو ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.