اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نےسی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تجاوزات اور قوائد کی خلاف ورزی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نےسی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تجاوزات اور قوائد کی خلاف ورزی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے۔جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا.
وکیل درخواست گزار سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ موجودہ حکومت سی ڈی اے کو پی ٹی آئی کیخلاف بطور آلہ استعمال کر رہی ہے، 28 جون کو سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو نوٹس کیا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیااور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
تبصرے بند ہیں.