واشنگٹن: 32 ممالک کے فوجی اتحاد نیٹونے روس کے خلاف یوکرین کو 43 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی زیر صدارت واشنگٹن میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں یوکرین کی فوجی اتحاد میں رکنیت کیلئے راہ ہموار کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔ یوکرین کی سکیورٹی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی اقدامات کے اعلان بھی کیے.
امریکا، نیدرلینڈز اور ڈنمارک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایف 16 لڑاکا طیارے رواں موسم گرما میں ہی یوکرین کے پائلٹس کے حوالے کیے جائیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق نیٹو ممالک نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے ایف 16 لڑاکا طیاروں اور فضائی دفاعی نظام کی فراہمی سمیت تقریباً تمام مطالبات تسلیم کیے۔
تبصرے بند ہیں.