وسیم قادر کے بعد ایک اور کامیاب آزاد امیدوار کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

98

 

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نومنتخب ارکان اسمبلی کی ملاقات کے دوران رانا فیاض نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 

اس دوران نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر کی بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ خیال رہے کہ  وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

 

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر رانا فیاض اور وسیم قادر کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہو سکتا ہے۔

 

رانا فیاض اور وسیم قادر کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور عوام کے مفاد میں مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوئے ہیں۔

 

رانا فیاض اور وسیم قادر نے ملک وقوم کے لئے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین بھی  پیش کیا۔

تبصرے بند ہیں.