نیپرا نے کےالیکٹرک کو 20 سال کے لیے بجلی کی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کردیا

60

کراچی :کےالیکٹرک کو بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کر دیا گیا۔ نیپرا نے کےالیکٹرک کو 20 سال کے لیے بجلی کی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کردیا۔ کےالیکٹرک کے عبوری لائسنس کی مدت آج پوری ہو رہی تھی۔ذرائع کے مطابق سماعت میں زیادہ تر صارفین، صنعتکاروں، کاروباری تنظیموں نے لائسنس تجدید کی مخالفت کی تھی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کی تھی اور نیپرا نے 28 نومبر 2023 کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کو اس سے پہلے 6 ماہ کا عبوری لائسنس دیا گیا تھا، اب کےالیکٹرک کو بجلی تقسیم کا لائسنس 18 جنوری 2044 تک جاری کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.