سشمیتا، سدھارت اور ویویک دہشت گرد کی تلاش میں نکل پڑے

92

ممبئی : بالی وڈ کی اداکارہ سشمیتا سین ، اداکار سدھارت ملہوترا، اداکار ویویک اوبرائے دہشت گرد کی تلاش میں نکل پڑے۔ بالی وڈ کے یہ تینوں اداکار ایک پولیس والے کا کردار کررہے ہیں۔ یہ اداکار ویب سیریز میں پولیس کے روپ میں  بھرپور ایکشن کردارمیں نظر آئیں گے۔  یہ فلم پولیس والوں کو ٹریبیوٹ ہے ۔

بالی وڈ کے نامور فلمساز روہت شیٹی کی نئی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کردی گئی ہے۔سات قسطوں پر مشتمل سیریز کو پروڈکشن اور ڈائریکشن روہت شیٹھی نے دی ہے ۔

اس میں سدھارت ملہوترا، سشمیتا سین اور ویویک اوبرائے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ویب سیریز کی کہانی پولیس کی جانب سے ایک دہشت گرد کی تلاش سے شروع ہوتی ہے جب وہ پولیس کے خصوصی دن پر ممبئی میں بم دھماکے کرواتا ہے۔

’انڈین پولیس فورس‘ کے ساتھ ’سنگھم‘ سیریز کے فلمساز روہت شیٹی کا کسی بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہے۔

تبصرے بند ہیں.