انتخابی مہم، نواز شریف آج حافظ آباد میں پہلے جلسے سے خطاب کریں گے

112

حافظ آباد: نواز شریف آج سے انتخابی مہم شروع کررہے ہیں۔ قائد ن لیگ آج حافظ آباد کے میونسپل اسٹیڈیم میں پہلے انتخابی جلسے سےخطاب کریں گے۔

 

 

ذرائع کےمطابق نوازشریف  پہلے خطاب میں پارٹی منشور کے اہم نکات عوام تک پہنچائیں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور مریم نواز بھی ساتھ ہوں گی،  جلسے سے شہباز شریف، مریم نواز  اور سائرہ تارڑ بھی خطاب کریں گی۔

 

 

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف جلسے میں عوام کو مہنگائی سے نجات اور خوشحال مستقبل کے اپنے ایجنڈے پر بات کریں گے۔

 

 

قائد ن لیگ کے جلسے کیلئے بڑا پنڈال سج گیا، ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ نوازشریف کے بھرپور استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.