اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلا واپسی کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اجلاس میں قانونی ٹیم کو پٹیشن تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لئے پٹیشن تیار کرنا شروع کردی ہے۔ سپریم کورٹ میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے الیکشن درست قرار دے دیے تھے اور بلے کا نشان جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.