ایکس کامتعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

70

سان فرانسسکو:  ایلون مسک کے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس نے جلد ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے لیس متعدد فیچرز متعارف کرانے کااعلان کر دیا، جس سے پلیٹ فارم پر مواد کو تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔

 

ایکس کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال ایکس میں متعدد نئے فیچرز پیش کرکے اسے سپر ایپ کے طور پر بنادیا جائے گا۔

 

بلاگ کے مطابق رواں برس پلیٹ فارم پر پیمنٹ کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا، جس کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کو پیسے بھجواسکیں گے اور بلز کی ادائیگی بھی کر سکیں گے۔

 

 

اسی طرح ایکس پر مواد کی دستیابی کو بہتر بنانے کے فیچرز بھی پیش کیے جائیں گے، جس کے تحت مواد دیکھنے کے نئے آپشن بھی پیش کیے جائیں گے اور صارفین ایسا مواد بھی دیکھ سکیں گے جس میں ان کی پسند کے موضوعات سے ہٹ کر دلچسپ مواد ہوگا۔

 

ایکس بلاگ پوسٹ میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ کے فیچر کے حوالے سے بتایا گیا کہ صارفین کم سے کم 10 منٹ تک ایکس کال کے ذریعے بات کرتے ہیں۔

 

ایکس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ٹوئٹر پر کانٹینٹ کریئیٹرز کو معاوضہ دینے اور بڑھانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے اور اس وقت پلیٹ فارم دنیا کے 80 ہزار مواد تخلیق کاروں کو ماہانہ لاکھوں ڈالرز کا معاوضہ ادا کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.