21 سالہ مرغی ‘پی نٹ’ انتقال کر گئی

86

مشیگن:  دنیا کی سب سے معمر تر ین مرغی جس کا نام پی نٹ  کا نام تھا،  21سال کی عمر میں انتقال کر گئی ۔

 

پی نٹ ایک ایسی مرغی تھی جس کی پیدائش پر اس کی ماں نے اسے چھوڑ دیا تھا جس کے بعد وہ امریکی ریاست مشی گن میں رہنے والی خاتون مارسی پارکر کی پالتو مرغی بن گئی۔

 

پی نٹ نے حال ہی میں 20 سال کی عمر میں دنیا بھر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا سب سے قدیم زندہ مرغی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

 

 

اس سے قبل میٹلڈا نامی مرغی کو سب سے زیادہ عمررسیدہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ میٹلڈا نامی مرغی 16 برس زندہ رہی تھی،  پی نٹ نے اس کا ریکارڈ بھی توڑ ا۔ تاہم 2011 میں مفی نامی مرغی مرگئی تھی جس کی عمر 23 سال 152 دن تھی۔ اس کے بعد سے پی نٹ دنیا کی سب سے عمررسیدہ مرغی تھی۔

تبصرے بند ہیں.