اداکار زوہاب خان کاساتھی اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر سے شادی کا اعلان

98

 

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے ماڈل و اداکار زوہاب خان نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ہونے والی اہلیہ کا نام بھی بتا دیا۔

 

حال ہی میں زوہاب خان نے یوٹیوب کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس اداکارہ کا نام بتایا جس سے وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تین ماہ میں یا اگلے ہی ماہ شادی کر سکتے ہیں، لیکن وہ شادی سے پہلے کچھ مقاصد حاصل کرنے کے لیے خود کو تین سال دے رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے اپنے اہداف  اگلے چار ماہ میں حاصل کرلیے تو وہ چار ماہ بعد ہی بھی شادی کر لیں گے۔

 

 

اداکار  نے اپنی ہونے والی دلہن سے متعلق پہلی بار انکشاف کیا اور کہا کہ وہ اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر وانیہ ندیم سے شادی کررہے ہیں۔ وانیہ ندیم پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ہیں جنہوں نے حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور آج کل وہ ایک ڈرامے میں کام کررہی ہیں۔

 

 

زوہاب خان نے بتایا کہ وانیہ خان تو  شادی کرنے کے لیے تیار ہے، وہ تو کہہ رہی ہے کہ کل ہی شادی کرلو لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے۔

 

 

زوہاب نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد بڑے بھائی اور مجھ پر جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں آگئی تھیں، ان ہی ذمہ داریوں کی وجہ سے ابھی شادی نہیں کرسکتا۔

 

یاد رہے کہ زوہاب خان اور وانیہ ایک وی لوگ میں بھی ایک ساتھ آ چکے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ نوجوان اداکار زوہاب خان پاکستان کے لیجنڈ فنکار مرحوم معین اختر کے نواسے ہیں جس کا انکشاف وہ ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کرچکے ہیں۔

 

ذوہاب خان "عمر دادی اور گھر والے”، "میں ماں اور وہ”، "کاش مائی تیری بیٹی نہ ہوتی”، "پرفیوم چوک” اور "نہ کہو تم میرے نہیں” جیسے ٹی وی ڈراموں میں نظر آ چکے ہیں۔ ذوہاب نے اینی میٹڈ فلم "3 بہادر” میں بھی کام کیا، جہاں انہوں نے وائس اوور  کیا تھا۔ مزید برآں، انہوں نے "مائی اسٹوری” کے عنوان سے اپنے پہلے ریپ گانے کے ساتھ  میوزک انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.