جسٹس فائز اور جسٹس طارق کے انکار کے بعد چیف جسٹس نے نیا بینچ بنا دیا، سماعت کچھ دیر بعد 

71

 

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود کے بینچ سے علیحدہ ہونے پر چیف جسٹس نے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

 

عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائیل کے خلاف درخواستوں پر چیف جسٹس نے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔  7رکنی بینچ ڈیڑھ بجے دوبارہ  سماعت کرے گا ۔

 

قبل ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  اور جسٹس سردار طارق مسعود نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی تھی جس کے بعدنو رکنی لارجر ٹوٹ گیا تھا۔

 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھاک ہ جب تک پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون پر فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک بینچ کا حصہ نہیں بن سکتا ۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ تھوڑی دیر میں مشاورت سے فیصلہ سناتے ہیں عدالت نے کیا کرنا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.