کسی پرالزام نہ لگاؤہم نےتمہاراتختہ الٹا:مولانا فضل الرحمان کا دوٹو ک بیان

67

ڈیرہ اسماعیل خان :پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کاکہناہےکہ 2018ء کے الیکشن میں دھاندلی کے سرپرستوں کو جانتے ہیں ۔دھاندلی کےسرپرست رہنےدیئےنہ فائدہ اٹھانےوالے، ملک دشمن قوتیں ایک شخص کی حمایت کررہی ہیں۔

 

 

بیرونی ایجنٹوں نےملکی معیشت کوجام کیا، ملکی معیشت کی عمارت کو زمیں بوس کیاگیا، ترقی کاسفرروک دیا گیا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری، 2018 کی دھاندلی کے الیکشن کے سرپرست ہمیں معلوم ہیں، دھاندلی کےسرپرست رہنےدیئےنہ فائدہ اٹھانےوالے۔

 

ہم نےپاکستان میں14ملین مارچ کیے، ملین مارچ میں 3 کلومیٹرتک عوام کا سمندر تھا، آج ہم نے ان کا تختہ الٹ دیا، کسی پرالزام نہ لگاؤہم نےتمہاراتختہ الٹا، ہم نے تمہارا تختہ پارلیمنٹ کےذریعےالٹا، ایک شخص نےاحتجاج کےنام پرحساس تنصیبات پرحملےکیے، ہم نےپورےملک میں پرامن مظاہرےاور جلسے کیے، ہمارےجلسوں،مظاہروں،ملین مارچ میں ایک گملانہیں ٹوٹا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ آپ نےریاست،جی ایچ کیو،کورکمانڈکےگھرپرحملہ کیا، تم نےریاست کیلئےقربانی دینےوالےسپوتوں کی یادگاروں کو اکھاڑا، ہم نےگزشتہ حکومت کےجبرکامقابلہ ڈٹ کرکیا، ملک دشمن قوتیں ایک شخص کی حمایت کررہی ہیں، ہم نےتمہارےخلاف پہلےدن جو آواز بلندکی وہ صحیح نکلی، میں نےپہلےان کےنام بتادیئےتھےجواب اینکربتارہےہیں۔

تبصرے بند ہیں.