فراڈ اور جعلی رسیدوں کا الزام ، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

32

 

اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف  اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئیں۔ مقدمہ میں توشہ خانہ گھڑی کی فروخت کے معاملے میں جعلی رسیدیں تیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ 6 جون کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں جمع کیا گیا۔ درخواست  "آرٹ آف ٹائمز” کے ملازم نے عمران خان کی جانب سے دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ استعمال کرنے کے خلاف جمع کروائی۔ ایف آئی آر میں عمران خان، بشریٰ بی بی کے ساتھ ساتھ شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی اور دیگر کے نام بھی درخواست میں نامزد ہیں۔

 

 

درخواست گزار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان اور دیگر نے توشہ خانے کے تحائف بیچنے کیلئے ان کی دکان کا لیٹر ہیڈ اور جعلی دستخط استعمال کیے۔

 

 

درخواست گزار نے مزید کہا  کہ ہم نے نہ کبھی ایسی کوئی چیزیں خریدیں اور نہ کبھی بیچیں، عمران خان اور دیگر نے گھڑی، کف لنکس اور دیگر تحائف کی جعلی رسیدیں بنا کر دکان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

تبصرے بند ہیں.