معروف اداکار احسن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

105

 

کراچی:معروف پاکستانی  اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔  احسن کے ہاں بیٹی کی آمد کی خبر بلاگر اور رائٹر فیصل کپاڈیا نے انسٹاگرام پر دی جنہوں نے احسن اور ان کی نومولود کی تصویر شیئر کی۔

 

احسن خان کے دوست اور رائٹر فیصل کپاڈیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر احسن اور ان کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے  ان کے فینز کو اس خبر سے آگاہ کیا جبکہ احسن خان کی طرف سے ابھی  تک  کوئی تصویر نہیں شائع کی گئی اور نہ ہی  اس متعلق کوئی پوسٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر  کی گئی۔

 

فیصل کپاڈیا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فیصل کپاڈیا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "میری بھانجی کا دنیا میں خوش آمدیداور احسن خان اور ان کی پیاری بیوی فاطمہ کو بہت بہت مبارک ہو، دعا ہے کہ وہ آپ دونوں کے ساتھ حسن سلوک اور اخلاق اور لمبی خوش و خرم زندگی عطا فرمائے!”

 

واضح رہے کہ احسن خان کے اس سے پہلے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے کے بعد اداکار اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہو گیا۔ احسان خان نے رکن صوبائی اسمبلی سندھ شرجیل میمن کی جانب سے مبارکباد دینے پر ان کا خاص شکریہ ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.