ذیابیطس کی بیماری، پاکستان کا پہلا نمبر

92

لاہور:پاکستان ذیابیطس کی بیماری میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیاہے۔ عالمی ادارے نے اس حوالے سے ہوشربا ڈیٹا جاری کیا ہے۔ دنیا بھر میں سروے کیے گئے ہیں ۔سروے کے مطابق پاکستان کی 30.8 فیصدآبادی، ذیابیطس یا شوگر کی بیماری میں مبتلا ہے۔ گویا یہ مرض پاکستانیوں میں بہت زیادہ ہے۔
سروے کے مطابق کویت 24.9 فیصد شوگر کے مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف مریضوں کی تعداد کے حوالے سے چین میں سب سے زیادہ 14 کروڑ افراد شوگر کے مریض ہے۔ اس فہرست میں بھارت 7 کروڑ مریضوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 3 کروڑ سے زائد مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.