پاکستان میں پولیو کے 4 اور کیسز کی تصدیق، مجموعی کیسز 63 ہوگئے

109

 

اسلام آباد:پاکستان میں پولیو کے 4 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد ملک میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہو گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کے یہ نئے کیسز رپورٹ کیے ہیں۔

حکام کے مطابق، یہ کیسز مختلف علاقوں سے سامنے آئے ہیں ، ڈی آئی خان سے پولیو کا نواں کیس،
ٹانک اور جیکب آباد سے تیسرا کیس، سکھر سے اس سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا۔پولیو کے مجموعی 63 کیسز میں سے 26 کا تعلق بلوچستان، 18 کا خیبرپختونخوا، 17 کا سندھ، ایک کا پنجاب اور ایک اسلام آباد سے ہے۔

تبصرے بند ہیں.