حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دیدی

56

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ایف آئی اے کو سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی ہے ۔

 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم دن رات پاکستان کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں اور کچھ سیاست دان اپنے گھٹیا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ، عمران خان ساڑھے تین سال اپنے گھٹیا ایجنڈے کو چلاتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا جس پر عمل کرتے ہوئے ہم یہاں تک پہنچے ۔

 

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے ، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی ، عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستان عدم استحکام کا شکار رہے ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے آئی ایم ایف ڈیل سے متعلق آڈیو لیک کی تحقیقات کے بعد سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کےخلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وزارت داخلہ سے ان کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی ۔

 

تبصرے بند ہیں.