جنرل ریٹائرڈ باجوہ سپر کنگ تھے اور سب اختیارات بھی ان کے پاس تھے، عمران خان کا اعتراف

118

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ طاقت جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے پاس تھی ، وہ سپر کنگ تھے اور سب اختیارات بھی ان کے پاس تھے ۔

 

قوم سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف نے قبول کیا ہے کہ میری حکومت انہوں نے گرائی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فیصلے جنرل ریٹائرڈ باجوہ کرتے تھے اور تنقید مجھ پر ہوتی تھی ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ سابق آرمی چیف کا تھا ۔ شہباز شریف باجوہ کے فیورٹ تھے جبکہ مجھے ملک کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ۔

 

عمران خان نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ کسی کو جوابدہ نہیں تھے ، سابق آرمی چیف نے ہی کہا کہ امریکا عمران خان کو پسند نہیں کرتا ہے ۔ مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ بند کرائے تاکہ عوام کو سہولت اور پی ٹی آئی کو فائدہ نہ پہنچے ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.