ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہوگئی

12

انقرہ: ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہوگئی۔

 

ترک حکام کے مطابق ترکیہ میں اب تک 29 ہزار 605 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے ۔

 

زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ دس ہزار ریسکیو اہلکار دن رات ملبہ ہٹانے اور زندہ بچ جانے والے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ کئی علاقوں سے ایک ہفتے بعد بھی درجنوں افراد کو زندہ سلامت ریسکیو کیا گیا ۔ پاکستان فوج کی ریسکیو ٹیم نے بھی ایک نوجوان کی زندگی بچا لی ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.