بہاولپور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جڑیں عوام میں ہیں ہم کسی الیکشن سے نہیں ڈرتے ہیں ۔
بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کی تاکید تھی کہ کنونشن کا اجلاس بہاولپور سے شروع کیا جائے ۔ حاضرین کا جذبہ دیکھ کر مخالفین کو بھی تعداد اور جذبہ دیکھنے کی دعوت دیتی ہوں ۔ نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد میرے لیے باعث خوشی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی عہدے کی محتاج نہیں مجھے عوام کی محبت چاہیے ۔ جب میرے پاس کوئی بڑا عہدہ نہیں تھا تب بھی مجھے عوام کی ضرورت تھی اور آج بھی ہے ۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے 4 سالہ دور میں پاکستان بہت پیچھے چلا گیا ۔ ن لیگ کی حکومت پاکستان کو پھر سے ترقی کے راستے پر چلائے گی ۔ عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے توڑنے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی ، کوئی عمران خان سے پوچھے صوبے میں دہشتگردی کیسے واپس آئی ، دہشتگردی کی بات کرنے والا کسی ایک بھی میٹنگ میں نہیں گیا ۔ عمران خان جانتا ہے یہ عوام میں جائیں گے تو عوام ان کو جوتے مارے گی ۔
تبصرے بند ہیں.