سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

87

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے 3 ہزارروپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہو گئی۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہو گئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 27 ڈالر اضافے سے 1 ہزار 929 ڈالر فی اونس ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.