موجودہ حلقہ بندیوں کے تحت بلدیاتی انتخاب قبول نہیں، ایم کیوایم پاکستان کا دو ٹوک اعلان

33

کراچی: خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی فاروق ستار سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ حلقہ بندیوں کے تحت بلدیاتی الیکشن قبول نہ کرنے پر اتفاق ہوا ۔

 

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا ہم انصاف کے لیے کہاں جائیں ، کہاں جاکر اپنی آبادی گنوائیں ؟ انہوں نے کہا کہ جب ووٹ سے فیصلہ نہ ہو تو روڈ پر فیصلے ہوتے ہیں ۔

 

فاروق ستار کا خالد مقبول صدیقی کی حمایت کا اعلان ، بولے بڑا ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے ۔ ہمیں مردم شماری میں ہمیشہ کم گنا گیا ۔ لگ رہا ہے پس پردہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے درمیان مک مکا ہو گیا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.