لاہور: پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سیاستدانوں کے رابطے تیز ، جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر گفتگو کی گئی ۔
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری نے چوہدری شجاعت حسین سے اُن کی خیریت دریافت کی اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا ۔
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی اور جنرل الیکشن بھی دور تک نظر نہیں آرہے ۔
تبصرے بند ہیں.