آڈیو لیکس میں پرائیویٹ پرسن ملوث ہے : ابتدائی تحقیقات میں انکشاف 

87

 

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے آڈیو لیکس سنجیدہ معاملہ ہے اور اس پر تحقیقات جاری ہے۔ کمیٹی بن چکی ہے۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ آڈیو لیکس اور وزیر اعظم ہاؤس کی سائبر سیکورٹی کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے ۔ سیکورٹی کے معاملے کو ہماری ایجنسیز حل کرلیں گی۔

 

اس سوال کہ اب تک کی تحقیقات میں کیا پتا چلا ہے کہ لیکس میں کون ملوث ہے؟ اس پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے آڈیو لیکس میں پرائیویٹ پرسن ملوث ہیں ابھی میں اتنا ہی بتا سکتا ہوں ۔

 

عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے حوالے سے خبر پر رد عمل میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خاتون جج کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونا روٹین کا کام ہے پی ٹی آئی والے اسے ویسے ہی ایشو بنا رہے ہیں ۔

 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ، اعظم خان ، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر گھٹیا لوگ ہیں انہوں نے بیٹھ کر ملک کے خلاف سازش کی ۔ تحقیقات کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پارلیمنٹ نے اگر منظوری دی تو ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.