ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی

23

اسلام آباد:حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی، اب ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

ٹیکس گوشوارے جمع کروانےکی آخری تاریخ میں تو سیع کے بارے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ  بہت سے لوگوں نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ گوشوارے جمع کرانے کیلئے سسٹم پر بہت لوڈ ہے، پہلے کوارٹر میں 84 ارب روپے کے ری فنڈز دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے  ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر دی  تھی اور   آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان بھی کیا  تھا ۔

تبصرے بند ہیں.