عمران خان کی گرفتاری کی خبروں پر پی ٹی آئی ترجمان کا پہلا رد عمل 

204

اسلام آباد : ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری کا عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا اور ان کی گرفتاری کی خبروں پر رد عمل آگیا ہے۔

 

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کا انتہائی کمزور دفعات اور کمزور مقدمے میں اس طرح وارنٹ جاری کرنا انتہائی فضول حرکت ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ  قابل ضمانت دفعات اور احمقانہ مقدمے کے ذریعے میڈیا کا تماشا لگایا گیا ہے جس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ اس کیس کی ہوا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نکل چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.