کراچی : ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگئی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔
ایس بی پی کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 28 کروڑ ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 98 کروڑ ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 29 کروڑ ڈالر رہے۔
تبصرے بند ہیں.