اسلام آباد: پاک امریکا تعلقات میں نئے دور کا آغاز ، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے مزید ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے ، پاکستان میں آئے سیلاب سے جلدی نہ نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات ہوں گے ۔
انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی سطی پر رابطے مزید مضبوط ہونگے ۔ افغانستان کی ترقی کیلئے پاکستان اور امریکا کا ایجنڈا مشترکہ ہے ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب میں 60 ملین امریکی ڈالر امداد کے شکر گزار ہیں ۔ پاکستان کا گلوبل کاربن اخراج میں صرف صفر اشارعیہ 8 فیصد حصہ ہے ۔ ماحولیاتی انصاف پر امریکا سے مدد اور تعاون چاہتے ہیں ۔ یہ سبز انقلاب کا وقت ہے ۔
پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ۔
تبصرے بند ہیں.