اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباءکے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 634 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 0.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.