پی ٹی آئی کو لاہور ہائیکورٹ نے بڑا ریلیف دے دیا

47

 

لاہور : لاہور ہائیکورٹ سے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے پولنگ ایجنٹ متعلقہ حلقے سے لینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کے رولز میں ترمیم کرسکتا ہے۔ ترمیم کے بعد پولنگ ایجنٹس متعلقہ حلقے سے لینے کا کہا جا سکتا ہے ۔

 

جسٹس شاہد جمیل خان نے ریمارکس دیے کہ ہم صرف ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر رہے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز تحریک انصاف کی دوسرے حلقوں سے پولنگ ایجنٹس تعیناتی کی درخواست مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ پولنگ ایجنٹ متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے۔

 

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سابق وزیر صحت پنجاب اور تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے دائر کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.