لاہور: پنجاب داخلے پر پابندی کے باوجود رکن آزاد کشمیر اسمبلی مقبول گجر لاہور پہنچ گئے ۔ پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو مباحثے کے بعد گاڑی میں روانہ ہوگئے۔
نیو نیوز کے مطابق پنجاب داخلے پر پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کے رہنما مقبول گجر لاہور پہنچ گئے۔ مقبول گجر کو جوہر ٹاؤن میں پولیس نے روک لیا۔ پولیس نے حکومتی آرڈر پر مقبول گجر کے دستخط کروائے۔
مقبول گجر اور ایس ایچ او عاطف کے درمیان تکرار ہوئی ۔مقبول گجر کا کہنا ہے کہ میرے پر پابندی کیوں لگائی یہ غیر قانونی ہے۔ ہمارے ساتھ تھانے چلیں وہاں بات ہوگی۔ ہم ہر صورت آپ کو تھانے لیکر جائیں گے۔
مقبول گجر کا کہنا ہے کہ میں آزاد کشمیر کا وزیر ہوں مجھے نہیں روکا جاسکتا۔ مقبول گجر جوہر ٹاؤن کے علاقے سے پولیس سے بحث و تکرار کے بعد گاڑی میں روانہ ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں.