ووٹ دیں ،3 ہزار لیں : تحریک انصاف کی لاہور میں پیشکش ، پری پول دھاندلی کرتا ملزم گرفتار

30

 

لاہور: دھاندلی کا رونا رونے والی پی ٹی آئی کے کارکن لاہور میں پری پول دھاندلی کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ پیسے دے کر شناختی کارڈ اکٹھا کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملتان میں تحریک انصاف کی طرف سے 10 ووٹ کے بدلے موٹرسائیکل دینے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق لاہور کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے کارکن کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

گرفتار سیاسی ورکر کا تعلق پی پی 168 سے  ہے۔ ملزم خالد حسین پاکستان تحریک انصاف سے کارکن ہے۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد  اعتراف کیا کہ ووٹ ڈالنے کا وعدہ کرنے والے افراد کو 2 اور 3 ہزار میں خریدا ہے ۔

 

واضح رہے کہ ایسی ہی ویڈیو مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان کی بھی سامنے آئی تھی جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.