لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف کے حوالے سےبڑا فیصلہ دے دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کل حمزہ شہباز شریف سے حلف لیں۔
نیو نیوز کے مطابق جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کے حلف نہ لینے کے حوالے سے تیسری درخواست کی سماعت کی جس پر جسٹس جواد حسن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا اورکہا تھا کہ ہم آج ہی یہ فیصلہ سنائیں گے۔
جسٹس جواد حسن نے مختصر فیصلہ سنا تے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو حکم دیا کہ وہ کل ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہبازشریف سے حلف لیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وکیل عطا تارڑ نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ہماری درخواست پر تمام فریقین کے دلائل سنے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے دو بار پہلے گورنر کو اپنے کسی نمائندہ کے ذریعے حلف لینے کا کہا تھا اور اس کے بعد صدر مملکت سے بھی کہا تھا کہ وہ کوئی اپنا نمائندہ مقرر کر کے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لے کر آئینی فریضہ کی تکمی کریں۔
اب حمزہ شہباز کی تیسری درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے خود ہی سیکر قومی اسمبلی کو نمائندہ مقرر کرتے ہوئے تقریب حلف برداری کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔
تبصرے بند ہیں.