مسجد نبویؐ کی بے حرمتی سے میرا اور انیل مسرت کا کوئی تعلق نہیں،ہم لندن واپس آگئے ہیں: جہانگیر چیکو 

106

 

لندن : سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور قریبی دوست صاحبزادہ جہانگیر چیکو نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ؐ کی بے حرمتی میں میرا یا انیل مسرت کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی سعودی حکام نے ہمیں گرفتار کیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں جہانگیر چیکو کا کہنا ہے کہ ہم واپس لندن پہنچ چکے ہیں جب یہ واقعہ ہوا تو انیل مسرت نماز پڑھ رہے تھے ۔ میں نے دیکھا کہ لوگ اکٹھے ہیں اور شور ہو رہا ہے میں اس طرف گیا جدھر واقعہ ہوا تھا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس واقعہ سے میرا کوئی تعلق نہیں انیل مسرت نے اس کی فنڈنگ کی ہے اور نہ ہی لوگوں کو میں نے اکٹھا کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.