محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی کر دی

293

لاہور: محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں بارش   کا امکان ظاہر کر دیا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، پنجاب کے مختلف شہروں سمیت رات گئے لاہور میں بھی  بونداباندی  ہوئی  جس سے  گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، ایبٹ آباد، سوات ، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں بارش  ہوسکتی ہے، جبکہ  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.