اسلام آباد: ہیروئن سمگلنگ کیس میں سزا بھگتنے والی جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے کسٹمز کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعد خارج کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ٹیریزا کی بریت کے خلاف کسٹمز کی اپیل کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ہیروئن سیمپل قانون کے مطابق لیب بھیجے گئے تھے؟
وکیل کسٹمز نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ نے سیمپلز کی ترسیل درست قرار دی تھی، ٹیریزا نے 23 اپریل کو چیک ری پبلک واپس جانا ہے، عدالت ماڈل ٹیریزا کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ کیس بنتا ہوگا تو ہی نام سٹاپ لسٹ میں شامل کریں گے۔ سپریم کورٹ نے ملزمہ کی بریت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے کسٹمز کی اپیل خارج کردی۔
تبصرے بند ہیں.